• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601856

    عنوان: اللہ كو گواہ بناكر نكاح كرنا؟ 

    سوال:

    اللہ کو گواہ بنا کر لڑکا لڑکی نکاح کر لیں ایک دوسرے سے اس کی کیا حیثیت رہے گی ؟

    جواب نمبر: 601856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:350-290/sd=6/1442

     شریعت کی رو سے نکاح منعقد ہونے کے لیے کم از کم دو مرد گواہوں کا مجلس نکاح میں موجود رہ کر ایجاب و قبول کو سننا شرط ہے ،نکاح میں اللہ تعالی کو گواہ بنانا ناواقفیت اور جہالت کی بات ہے ،اس سے نکاح درست نہیں ہوگا۔ و شرط حضور شاہدین ۔(الدر المختار مع رد المحتار: ۸۶/۴، زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند