• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 19589

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ بہت سی ویب سائٹ پر ہمبستری کے بارے میں لکھا رہتا ہے کس طرح کرنا چاہیے یہ سب پڑھنا صحیح ہے کہ نہیں، اس میں حدیث کا بھی حوالہ دیا رہتا ہے، پورا طریقہ لکھا رہتا ہے اگر نہیں صحیح ہے تو برائے مہربانی کسی ایسی دینی کتاب کا نام بتائیں جس میں مباشرت کے جائز طریقے ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 271=229-3/1431

    شہوت انگیز باتیں پڑھنے سے شہوانی خیالات کا غلبہ ہوگا جو کہ نقصان دہ ہے، حدیث کے حوالہ سے کیا باتیں لکھی ہیں، حدیث میں مثلاً یہ ارشاد فرمایا گیا ہے کہ بیوی کے پیچھے کے راستہ سے شہوت پوری مت کرو۔ یااسی طرح فرمایا کہ بالکل ننگے بدن ہوکر جانور کی طرح ہمبستری مت کرو۔ وغیرہ اسی طرح کی ہدایات صحیح روایت میں دی گئی ہیں۔ بیوی سے آگے کے راستہ میں بشرطیکہ حیض ونفاس سے پاک شہوت پوری کی جائے جس طرح بھی پوری کی جائے جائز ہے، بعض باتیں طبّی لحاظ سے مضر ہوتی ہیں ان کی ہدایت اطباء کردیتے ہیں۔ حکیم اشرف امروہوی کی کتاب ?تنہائی کے سبق? میں اس طرح کی ہدایات اور قرآن وحدیث کی روشنی میں تعلیمات موجود ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند