• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 29225

    عنوان: زید جو دہلی کا رہنے والا ہے ، نے اپنی بیٹی کی شادی اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاندان جو دہلی میں سکونت پذیر ہے ،سے کرائی ہے ۔ سسرال والے اس کی بیٹی سے ساس صبح میں اور سسر کے پیر چومنے کو کہتے ہیں، کیا یہ اسلام میں جائز ہے؟

    سوال: زید جو دہلی کا رہنے والا ہے ، نے اپنی بیٹی کی شادی اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاندان جو دہلی میں سکونت پذیر ہے ،سے کرائی ہے ۔ سسرال والے اس کی بیٹی سے ساس صبح میں اور سسر کے پیر چومنے کو کہتے ہیں، کیا یہ اسلام میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 29225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 218=218-2/1432

    سسرال والے کا رویہ صحیح نہیں، پیر چومنے کو کہنا اوراس سے خوش ہونا اور اس پر مجبور کرنا غلط ہے، ایسا نہ کرنا چاہیے۔ صورتِ مسئولہ میں دیگر مفاسد کا بھی اندیشہ ہے، لہٰذا اس سے احتراز چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند