• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9041

    عنوان:

    ہم اپنی لڑکی کی شادی سنت کے مطابق کررہے ہیں اور ہم نے اپنی لڑکی کی پسند سے بیڈ روم کا سیٹ پچاس ہزار روپیہ کاخریدا ہے جب کہ ہم پچیس ہزار کا بھی لے سکتے تھے ،تو یہ سنت کے خلاف تو نہیں؟

    سوال:

    ہم اپنی لڑکی کی شادی سنت کے مطابق کررہے ہیں اور ہم نے اپنی لڑکی کی پسند سے بیڈ روم کا سیٹ پچاس ہزار روپیہ کاخریدا ہے جب کہ ہم پچیس ہزار کا بھی لے سکتے تھے ،تو یہ سنت کے خلاف تو نہیں؟

    جواب نمبر: 9041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2147=1974/د

    چوں کہ مختلف ضرورت کی چیزیں مختلف نوعیت کی ہوتی ہیں، اس لیے حیثیت کے مطابق جو بھی ہو، دے سکتے ہیں، قیمت کے اس قدر فرق سے اگر مضبوطی اور آرام کی سہولت پیش نظر ہے تو اس کی گنجائش ہے، مگر خلافِ سنت ہے۔ البتہ علامہ شامی کے کسی اورموقعہ پر دیا جائے اور ناموری مقصد نہ ہو تو بھی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند