• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12008

    عنوان:

    میں ازدواجی زندگی کے متعلق چند سوالات کرنا چاہتاہوں۔ (۱)جماع کے دوران انزال کے وقت دل ہی دل میں کون سی دعا پڑھی جاتی ہے؟ برائے کرم اردو ترجمہ کے ساتھ بتادیں۔ (۲)میں نے :جنت اور جنت میں لے جانے والے عمل، نامی کتاب میں: اسمائے حسنہ، کے باب میں: المغنی، کے فضائل میں یہ پڑھا ہے کہ: دوران جماع دل ہی دل میں زبان ہلائے بغیر صرف خیال سے اس اسم مبارک کو پڑھنے سے بیوی کے دل میں شوہر کی محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ تو کیا جماع کے دوران اس طرح کا ورد کیا جاسکتا ہے؟ (۳)حیض کے دنوں میں جب صرف بیوی نے شلوار پہنی ہوئی ہو تو کیا(الف) شوہر اس کی رانوں کے درمیان جماع کرسکتا ہے؟ (ب) پستانوں کے درمیان جماع کرسکتے ہیں؟ (ج)اور اگر ہاں تو کیا ایسی صورت میں جب شوہر کی منی خارج نہ ہوئی ہو تو کیا پھر بھی شوہر پر غسل فرض ہوجائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 602=433/ل

    انزال کے وقت دل میں یہ دعا پڑھنی چاہیے: اللّٰہُمَّ لاَ تَجْعَلْ لِّلشَّیْطَانِ فِیْمَا رَزَقْتَنَا نَصِیْبًا ترجمہ: اے اللہ آپ ہمیں جو بچہ عطا فرمائیں گے اس میں شیطان کا حصہ نہ بنائیں۔

    (۲) دوران جماع دل دل میں : المغنی، پڑھ سکتے ہیں۔

    (۳) (الف) شلوار کے اوپر سے رانوں کے درمیان سے فائدہ اٹھاسکتا ہے، بغیر شلوار کے فائدہ اٹھانا حرام ہے۔ (ب) مکروہ ہے۔ (ج) فرج کے علاوہ میں ذکر رگڑنے سے انزال نہ ہو تو غسل واجب نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند