• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 41835

    عنوان: نکاح کے متعلق سوال

    سوال: میری عمر ۲۵ ہو چکی ہے اور اب مجھے نکاح کی حاجت ہے، گھر والے نکاح کروانے کے لئے تیار نہیں ہیں ابھی، ۴ یا ۵ سال روکنے کیلئے کہتے ہیں، نکاح نہ ہونے کی وجہ سے شیطان غلط عمل کرنے کے لئے بہکاتا رہتا ہے، براہ کرم، گھر والوں کو راضی کرنے کے لئے اور شیطان کے خیالات سے بچنے کے لئے کوئی عمل بتائیں۔

    جواب نمبر: 41835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1003-993/N=11/1433 آپ کے والد صاحب کو بستی یا علاقہ کے جس عالم یا بزرگ سے عقیدت ہو آپ ان کے سامنے اپنی صورت حال رکھیں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ اپنی طرف سے آپ کے والد صاحب کو آپ کی عمر اور نکاح کی ضرورت کے پیش نظر جلد از جلد آپ کی شادی کے متعلق ترغیب دیں، اللہ تعالیٰ جلد از جلد آپ کے لیے مناسب رشتہ کا انتظام فرمائیں، اور آپ برے خیالات اور وساوس کے دفعیہ کے لیے لاحول ولا قوة الا باللہ کثرت سے پڑھا کریں، اور اگر ہوسکے تو روزانہ اس کی تین تسبیح پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند