• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 26338

    عنوان: آپ کے فتوی میں لکھا ہے کہ اہل حدیث اور دیگر غیر مقلدین گمراہ فرقے ہیں، کیا ان میں نکاح کرنا یا ان کے نکاح میں ہماری لڑکیوں کو دینا جائزہے؟مناسب ہے؟ صحیح ہے ؟ اس معاملہ میں کیا فرماتے ہیں علماء دین؟

    سوال: آپ کے فتوی میں لکھا ہے کہ اہل حدیث اور دیگر غیر مقلدین گمراہ فرقے ہیں، کیا ان میں نکاح کرنا یا ان کے نکاح میں ہماری لڑکیوں کو دینا جائزہے؟مناسب ہے؟ صحیح ہے ؟ اس معاملہ میں کیا فرماتے ہیں علماء دین؟

    جواب نمبر: 26338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1795=1425-10/1431

    اہل حدیث اور غیرمقلدین اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے گمراہ ضرور ہیں لیکن ہم انھیں کافر نہیں کہتے اس لیے ان کے ساتھ شادی بیاہ درست ہے، لیکن مناسب یہ ہے کہ احتیاط کی جائے، ذراسی بیوی میاں ہونے میں کوتاہی ہوگئی تو اس کا بہت افسوس ناک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند