• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 42766

    عنوان: دو گواہوں كے سامنے لڑكی سے ایجاب وقبول كرنا

    سوال: اگر کوئی لڑکا دو گواہوں کے سامنے ایک لڑکی کو یہ بول کر کہ سو درہم مہر کے عوض تم کو میرے نکاح میں آنا قبول ہے اور لڑکی تین دفعہ قبول کہہ دے جب کہ لڑکی کے گھر والوں کو اس بات کا پتا نہیں ہوتو کیا مذکورہ صورت میں نکاح ہوگا؟

    جواب نمبر: 42766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1721-1721/M=1/1434 اگر بالغہ لڑکی بھی اسی مجلس نکاح میں موجود تھی اور دو مسلمان گواہوں کے سامنے مذکورہ ایجاب وقبول ہوا ہے تو یہ نکاح منعقد ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند