• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 34941

    عنوان: کیا اسلام میں منگنی کرنا جائز ہے؟منگنی کرنا کہیں گناہ تو نہیں؟اگر ہاں تو کس طرح ؟اور کیا شادی والی رات ہی صحبت کرنا ضروری ہے؟شادی کی رات کے ضروری عمل کیا ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں منگنی کرنا جائز ہے؟منگنی کرنا کہیں گناہ تو نہیں؟اگر ہاں تو کس طرح ؟اور کیا شادی والی رات ہی صحبت کرنا ضروری ہے؟شادی کی رات کے ضروری عمل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 34941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1637=1637-11/1432 منگنی کی حیثیت صرف وعدہٴ نکاح کی ہے وہ بذاتِ خود نکاح نہیں ہے اور نہ نکاح کے لیے کوئی واجبی عمل ہے، منگنی کے بغیر بھی نکاح ہوسکتا ہے، اس کو ضروری سمجھنابھی غلط ہے، منگنی کا عمل اگر رسومات وخرافات سے پاک ہو، کسی ناجائز اور حرام امر کا ارتکاب نہ ہو تو منگنی کرنے میں مضائقہ نہیں، جائز ہے، شادی والی رات ہی میں صحبت کرنا ضروری نہیں، البتہ ولمیہ مسنونہ رخصتی اور ملاقات وہمبستری کے بعد کرنا مستحب ہے، شادی کی رات کوئی خاص عمل ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند