• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 605644

    عنوان:

    جمعہ كے خطبے كے لیے منبر پر سیدھا پیر ركھ كر چڑھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    جمعہ یا عید کے خطبے کے لئے منبر پر سیدھا پیر رکھ کر چڑہناکیا یہ سنت ہے ؟ اگر ہے تو حدیث کی روشنی میں جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:903-684/N=12/1442

     کسی بھی خطبہ کے لیے جب خطیب منبر پر جائے تومنبر کی پہلی سیڑھی پر دایاں پیر رکھنا سنت ہے؛ کیوں کہ حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ہر مہتم بالشان کام اور جگہ میں دائیں کو بائیں پر مقدم فرماتے تھے۔

    عن عائشة قالت: ”کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یعجبہ التیمن في تنعلہ وترجلہ وطھورہ في شأنہ کلہ (وفي نسخة أخری: وفي شأنہ کلہ)“ (صحیح البخاري، کتاب الوضوء، باب التیمن في الوضوء والغسل، ۱: ۲۹، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    اتفق العلماء بأنہ یستحب تقدیم الیمنی في کل ما ھو من باب التکریم کالوضوء والغسل ولبس الثوب والنعل والخف والسراویل ودخول المسجد والسواک والاکتحال وتقلیم الأظفار وقص الشارب ونتف الإبط وحلق الرأس والسلام من الصلاة والخروج من الخلاء والأکل والشرب والمصافحة واستلام الحجر الأسود والأخذ والعطاء وغیر ذلک مما ھو في معناہ ویستحب تقدیم الیسار في ضد ذلک کالامتخاط والاستنجاء ودخول الخلاء والخروج من المسجد ونزع الخف والنعل والسراویل والثوب وأشباہ ذلک (البنایة في شرح الھدایة، کتاب الطھارات، ۱: ۱۵۳، ت: فیض أحمد الملتاني، ط: المکتبة الحقانیة، ملتان، باکستان ونقلہ عنہ في السعایة، ۱: ۱۷۶، ط: باکستان)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند