• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 740

    عنوان: جمعہ کے دونوں خطبوں کے درمیانی وقفہ میں دعا کرنا؟

    سوال:

    میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی اور تمام دنیا کے مسلمانوں کی مدد فرمائیں۔ میں دارالافتاء سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں:

    جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے مابین جب امام جلسہ کرتا ہے تو بعض لوگ اس وقفہ میں دعا کرتے ہیں ۔ اس میں وہ اسی ہیئت پر بیٹھتے ہیں جیسا کہ نماز کے قعدہ میں بیٹھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

     

    جواب نمبر: 740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 316/ن=301/ن)

     

    دونوں خطبوں کے درمیان امام کے جلسہ کے وقت دعاء مانگنا ثابت و منقول نہیں ہے۔ البتہ بغیر ہاتھ اٹھائے دل ہی دل میں دعاء مانگنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند