• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 173164

    عنوان: جس گاؤں میں جمعہ كی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عید كی نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا تعلق پاکستان کے صوبہ کے پی کے کے پہاڑی علاقہ سے ہے ہمارے گاوں بمع مضافات 50۔60گھرانے ہیں ، ہم اپنی مسجد میں جمعہ کی نماز نہیں پڑھتے اور عیدین پڑھتے ہیں ، دوسرے گاوں کو اس لئے نہیں جاتے کہ اکثر ہمارے ایک دوسروں سے اختلافات ہوتے ہیں ۔اور اکثر اس سے فسادوپیدا ہوتا ہے۔اور عید گاہ بھی گاوں میں نہیں اگر ہم عیدکی نماز ایک سرکاری سکول کے گراونڈ میں پڑھیں تو صحیح ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 173164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 19-39/D=01/1441

    نماز جمعہ چھوٹے گاوٴں میں درست نہیں، اس کے لئے، قصبہ، بڑا گاوٴں یا شہر ہونا چاہئے اور نماز جمعہ کے قیام کی جو شرائط ہیں وہی نماز عیدین کی بھی ہیں اور آپ کے گاوٴں میں وہ شرطیں نہیں پائی جا رہی ہے؛ لہٰذا وہاں عیدین کی نماز پڑھنا درست نہیں ہے، اس لئے کسی قریب کے بڑے گاوٴں یا قصبے میں جاکر جہاں نماز جمعہ کی شرائط پائی جا رہی ہوں آپ وہاں جاکر نماز عید ادا کریں۔ ویشترط لصحتہا سبعة أشیاء ، الأوّل: المصر أو فناء ہ ․․․ الثانی: السلطان ۔ الخ (درمختار: ۳/۵، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند