عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 7354
ہمارے یہاں سال میں عید (تہوار) کے چار دن کا عقیدہ رکھتے ہیں، ستائیس رجب کی رات، پندرہ شعبان کی رات، رمضان والی عید، حج والی عید۔ کیا اسلام میں عید (تہوار) چار ہیں؟ تہوار (عید) کے دن کتنے ہیں؟ اس بارے میں کون سی حدیث ہے؟

جواب نمبر: 7354
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1093=957/ل
عید تو دو ہی ہیں، عید الفطر، عیدالاضحی، البتہ احادیث میں پندرہویں شعبان کی رات اور ستائیسویں رجب کی رات کی فضیلت آئی ہے، بناء بریں ان دونوں راتوں میں جاگ کر عبادت کرنا مستحب ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند