• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 16930

    عنوان:

    ہمارے پالن پور کے اطراف کے گاؤں میں ایک سے بڑھ کر ایک مسجد یں ہیں، مسلم آبادی بھی بہت ہے، لیکن جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھائی جاتی ہے۔ تو میرا یہ سوال ہے کہ کسی مسجد میں جمعہ کی نماز ہو اس کے لیے کیا شرطیں ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1615=1615-11/1430

    حنفیہ کے نزدیک جواز جمعہ کے لیے شہر ہونا یا شہر کی مانند قصبہ یا بڑا گاوٴں ہونا شرط ہے، چھوٹے دیہات میں جمعہ جائز نہیں، آپ جس گاوٴں اور دیہات میں جمعہ کے متعلق سوال کرنا چاہتے ہیں کہ یہاں جمعہ جائز ہے یا نہیں؟ اس گاوٴں کی کل آبادی، گلی کوچے، دوکانیں، میدان وغیرہ کی پوری تفصیل لکھ کر بھیجیں اور ساتھ میں مقامی مفتیان کرام کا معاینہ نامہ بھی ہو تو پھر اس گاوٴں میں جمعہ کے جواز یا عدم جواز کا فیصلہ تحریر کردیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند