• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 67627

    عنوان: مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے بارے میں کیا شرائط ہیں؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ مسجد بنانے اور اس نئی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے بارے میں کیا شرائط ہیں؟یہ مسجدڈیفینس کیمپس(دفاعی حلقہ )،جو ممنوعہ علاقہ ہوتاہے، میں بننے جارہی ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 67627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1098-1061/H=10/1437

    اگر یہ مسجد شہر یا قصبہ میں بنائی جارہی ہے او رمسجد میں نماز کے لیے آنے پر کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے البتہ ممنوعہ علاقہ ہونے کی وجہ سے انتظاماً ہر شخص کو آنے کی اجازت نہیں تو ایسی صورت میں اس مسجد میں جمعہ کی نماز درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند