• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 66615

    عنوان: کیا سامرہ اور سمارہ معنی میں دونوں ایک ہی ہیں یا الگ الگ ہیں؟

    سوال: میرا نام بدر الدین بزمی ہے اور میری بیٹی کا ناسمارہ ہے، کیا یہ نام درست ہے؟یا یہ نام بدلنا دینا چاہئے؟ میں یہ سوال آپ کے فتوی کی روشنی میں کررہاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا سامرہ اور سمارہ معنی میں دونوں ایک ہی ہیں یا الگ الگ ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 66615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 978-978/M=10/1437

    سمارہ (سین کے زیر کے ساتھ) اس کے معنی ہیں: رات کی قصہ گوئی، گفتگو (دیکھئے القاموس الوحید: ۱/۷۹۹)۔ سامرہ کا مفہوم لکھا جاچکا ہے۔ بیٹی کا نام سمارہ رکھا جاسکتا ہے لیکن ایسا نام رکھنا مناسب ہے جس سے اس کی ذات و اخلاق پر اچھا اثر پڑے، بہتر ہے کہ ازواج مطہرات یا صحابیات کے نام پر نام رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند