متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 607186
بچے کا نام محمد رکھنے کی نیت کی تھی، کیا میں پیدائش کے بعد دوسرا نام رکھ سکتا ہوں؟
سوال : امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ، مجھے نکاح کے بعد پانچ سال تک اولاد نہیں تھی تب میں نے نیت کی تھی کہ اللہ مجھے اولاد دے گا تو میں محمد نام رکھوں گا چاہے جتنے بھی لڑکے ہوں اور الحمدللہ پہلے لڑکے کا نام محمد رکھ بھی دیا ، اب دوسرے کا نام محمد رکھنا ضروری ہے یا نبی کے دوسرے نام بھی رکھ سکتا ہوں جیسے احمد یسن طہ ،مزمل مدثر ،یا محمد رکھنا ضروری ہوگا ؟رہنمائی فرمائیں نوازش و احسان ہوگا ۔
جواب نمبر: 607186
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 120-58/B-Mulhaqa=04/1443
صورتِ مسئولہ میں آپ دوسرے بچے کا نام ”محمد“ کے بہ جائے کوئی اور نام مثلاً: احمد، یاسین، طٰہ، مزمل وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔ ”محمد“ رکھنا ہی ضروری نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند