• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 50712

    عنوان: نام كی اسپیلنگ

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کیا میری بیٹی کے نام کی اسپیلنگ ” Nuha“ (النہٰی)Fathimaصحیح ہے؟وہ اس وقت 42 دن کی ہے۔ کیا یہ اسلامی نام ہے؟یا میں اس کا نام بد ل دوں؟

    جواب نمبر: 50712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 518-408/B=4/1435-U اگر یہ لفظ نُہٰی ہے تو اس کے معنی عقل کے آتے ہیں، تو یہ نام صحیح ہے، اس کا مفہوم صاحب عقل فاطمہ، یہ نام رکھ سکتے ہیں اس نام میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند