• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175261

    عنوان: كیا عفراء كسی صحابیہ كا نام ہے؟

    سوال: عفراء عین کے زبر کے ساتھ کسی صحابیہ کا نام ہے ؟

    جواب نمبر: 175261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 341-265/D=04/1441

    عفراء بنت عبید بن ثعلبہ معاذ و معوذ کی والدہ جن دو بہادر لڑکوں نے ابوجہل کو قتل کیا تھا۔ عَفراء خود بھی صحابیہ ہیں اور ان کے سات بیٹوں نے جنگ بدر میں شرکت کی تھی۔ تفصیل کے لئے دیکھیں: (الاصابة فی معرفة الصحابة، ج:۱۴/۴۳، کتاب النساء حرف العین القسم الأول: ۱۱۶۱۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند