متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 604947
ارویٰ نام سلسلے میں مشورہ
سوال : میں نے اپنی بیٹی کا نام Arwa Abassرکھا ہوا ہے ، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کے اردو میں نام کیسے لکھا جائے ۔ کیوں کے عربی لغت کے حساب سے تو اروی بنتا ہے جو مجھے پسند نہیں ہے تو کیا ارواہ لکھنا ٹھیک ہے یا کوئی اور طرع ٹھیک رہے گا، برائے کرم رہنمائی فرما دیجئے ۔ شکریہ
جواب نمبر: 604947
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 808-677/M=10/1442
اَروٰی عربی لفظ ہے تو اس کو عربی رسم الخط کے مطابق ہی لکھا جائے گا، آپ کو اس طرح لکھنا پسند نہیں ہے تو کوئی دوسرا اچھا نام تجویز کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند