• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 37172

    عنوان: ماریہ

    سوال: حضرت ہمارے یہاں ایک بچی پیدا ہوئی ہے، اسکا نام ماریہ رکھا ہے ۔ حضرت کیایہ نام ٹھیک ہے اور اسکے کیا معنی ہیں ؟

    جواب نمبر: 37172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 510=325-3/1433 ”ماریة“ بہت اچھا نام ہے، یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز کا نام تھا جن کے بطن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم پیدا ہوئے تھے۔ ”ماریة“ (مارئة“ مرأ الطعام سے اسم فاعل کا صیغہ ہے جس کے معنی خوشگوار ہونے کے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند