• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607377

    عنوان: محمد موسی الہادی بن عمیر نام رکھنا

    سوال:

    سوال : حضرت آپ کے جواب کا بہت شکریہ۔ لیکن میں اس جواب سے مطمئن نہیں ہوا، میری رہنمائی فرمائیں کہ جو نام میں نے سوال میں پوچھا تھا کیا وہ نام تاریخ میں کسی متنازعہ شخصیت کے حوالے سے منسوب ہے یا نہیں؟ اور آپ نے ایک نام عبدالہادی اور دوسرا نام محمد عمیرکی تجویز دی ہے گزارش ہے کہ میرا اپنا نام عمیر ہے تو بچے کا نام کیسے وہی رکھ دوں ؟ مجھے آپ سے تفصیلی جواب کی امید ہے امید کرتا ہوں، آپ تفصیل سے محمد موسی الہادی نام کے حوالے سے آگاہ فرمائیں گے ۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 607377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 404-314/B=04/1443

     محمد موسیٰ الہادی کے نام سے ممکن ہے کوئی شخصیت گذری ہو مگر میرے حافظہ میں یہ نام نہیں ہے۔ اگر یہ نام آپ اپنے بیٹے کا رکھنا چاہتے ہیں تو یہ صحیح ہے رکھ سکتے ہیں، اچھا نام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند