• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 52740

    عنوان: میرا اصل نام طیبہ ، والدہ کا نام شمیم اور والدکا نام حفیظ ہے ، ہمیں کسی نے بتایا کہ یہ نام درست نہیں ہے۔ اور کیا منتہا نام درست ہے اورپہلے نام میں کیا مسئلہ تھا ۔ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    سوال: میرا اصل نام طیبہ ، والدہ کا نام شمیم اور والدکا نام حفیظ ہے ، ہمیں کسی نے بتایا کہ یہ نام درست نہیں ہے۔ اور کیا منتہا نام درست ہے اورپہلے نام میں کیا مسئلہ تھا ۔ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1041-828/B=7/1435-U آپ نام طَیِّبہ صحیح اور بہت پیارا نام ہے، والدہ کا نام شمیم کے بجائے شمیمہ ہو تو بہتر ہے اور والد صاحب کا نام حفیظ صحیح نہیں ہے، اس سے پہلے عبد لگادیں تو صحیح ہوجائے گا یعنی عبد الحفیظ، کیونکہ حفیظ یہ اللہ کا نام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند