• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 21840

    عنوان:

    اللہ سبحانہ و تعالی نے مجھے دوسری بیٹی عطا کی ہے۔ میں بیٹی کا نام ?حمنہ? رکھنا چاہتا ہوں۔ آپ سے معلوم کرنا ہے کہ یہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے عربی اوراردو میں کیا معنی ہیں؟ میری بڑی بیٹی کا نام'اريبه' ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 820=644-5/1431

    حمنة عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں: چھوٹی چیچڑی، اس کی جمع حَمْنٌ و حَمْنَانٌ آتی ہے، عرب کی عادت تھی کہ وہ اپنی اولاد کے نام جانوروں کے نام پر رکھ دیا کرتے تھے چنانچہ ایک مشہور اور جلیل القدر صحابیہ کا نام حمنة بن جحش ہے، تو صحابیہ کے نام سے استبراک کے طور پر، نیز ان کی عقیدت ومحبت میں تفاوٴلاً ان کے نام پر اپنی بچی کا نام رکھنا درست ہے۔ ولو کنی ابنہ الصغیر بأبي بکر وغیرہ کرہہ بعضہم وعامتہم لا یکرہ، لأن الناس یریدون بہ التفاوٴل (شامي زکریا: ۹/۵۹۹)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند