• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 168976

    عنوان: اریبہ اور علیزہ نام كیسے ہیں؟

    سوال: میری بیٹیوں کے نام اریبہ اور علیزہ ہے ، کیا یہ نام درست ہے نیز ان کے معنی کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 168976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 593-464/SN=06/1440

    ”اریبہ“ اچھا نام ہے، اس کا معنی ہے عقل و خرد والی لڑکی یا خاتون؛ لیکن ”علیزہ“ نام مناسب معلوم نہیں ہوتا، یہ لفظ یا تو مہمل ہے یا پھر مصحف، اس کے بجائے اگر کوئی دوسرا نام مثلاً عائشہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ) ”اسماء“ (ایک برگزیدہ صحابیہ) اریبہ (شائستہ اور سلیقہ مند) صبیحة (خوبصورت) تجویز کرلیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند