متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 40877
جواب نمبر: 40877
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1406-1047/D=10/1433 شہیر کے معنی مشہور، عثمان ایک جلیل القدر صحابی خلیفہ راشد کا نام ہے۔ عمر بھی خلیفہ راشد جلیل القدر صحابی کا نام ہے، اس طرح کے ناموں میں لغت کے اعتبار سے معنی نہیں دیکھنا چاہیے، ان ناموں کے بہتر اور بابرکت ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ یہ صحابی رسول کے نام ہیں۔ فاطمہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لاڈلی صاحبزادی کا نام ہے۔ ماریہ: ان باندی کا نام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بادشاہ کی طرف سے ہدیہ میں ملی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تصرف میں رہیں، اور ان سے آپ کے صاحبزادے ابراہیم پیدا ہوئے۔ امین: امانت دار۔ شاذیہ: عجیب، انوکھا، نادر
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند