• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 604231

    عنوان:

    محفوظہ اخترنام ركھنا

    سوال: سوال: ١) "قمرالزمان" ۲) "محمودالاسام" ۳) ( لڑکی کے لئے)"محفوظا اکتار" (Mahfuja Akter) حضرت صاحب ان سب نام کا مینینگ کیا ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 604231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:948-759/L=10/1442

     محمود الاسلام (اسلام کا تعریف کیا ہوا بندہ) اور لڑکی کے لئے محفوظہ اختر (حفاظت کی گئی بندی ) نام کا انتخاب کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں شرعا ان میں کوئی حرج نہیں؛تاہم لڑکے کے لیے عبد اللہ یا عبد الرحمن یا حضراتِ انبیاء ،صحابہ کرام یا اولیاء عظام وغیرہ کے ناموں کے مطابق نام رکھنا اور لڑکی کے لیے ازواج مطہرات، بنات طاہرات اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں کے مطابق نام رکھنا بہتر ہوگا ۔

    عن ابن عمر، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن أحب أسمائکم إلی اللہ عبد اللہ وعبد الرحمن(صحیح مسلم 3/ 1682) (وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَحَبَّ أَسْمَائِکُمْ إِلَی اللَّہِ: عَبْدُ اللَّہِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ) : قِیلَ: أَیْ: بَعْدَ أَسْمَاءِ الْأَنْبِیَاءِ عَلَیْہِمُ السَّلَامُ بِدَلِیلِ الْإِضَافَةِ، فَدَلَّ عَلَی أَنَّ الِاسْمَیْنِ لَیْسَا بِأَحَبَّ مِنِ اسْمِ مُحَمَّدٍ، فَہُمَا فِی مَرْتَبَةِ التَّسَاوِی مَعَہُ، أَوْ یَکُونُ اسْمُ مُحَمَّدٍ أَحَبَّ مِنَ الِاسْمَیْنِ إِمَّا مُطْلَقًا أَوْ مِنْ وَجْہٍ، وَاللَّہُ سُبْحَانَہُ أَعْلَم(مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 7/ 2997)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند