• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 166489

    عنوان: روحان نام رکہنا کیسا ہے ؟

    سوال: روحان نام رکہنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 166489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 152-99/SN=3/1440

    ” روحان“ نام رکھ سکتے ہیں؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے کوئی ایسا نام تجویز کریں جس سے عبدیت کا اظہار ہو یا پھر وہ کسی نبی یا صحابی یا کسی برگزیدہ شخص کا نام رہا ہو مثلاً عبد اللہ، عبد الرحمن، ابراہیم، داوٴد ، عطاء الحنان ، دِحْیہ ، جریر ، زبیر، ابودجانہ ، جابر، صفوان ، ذکوان وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند