• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149435

    عنوان: محمد حارث نام کا معنی کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: محمد حارث نام کا معنی کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 149435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  687-614/SN=6/1438

    ”محمد حارث“ بہت اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں، ایک حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حارث“ کو سب سے سچے ناموں میں شمار کیا: تسموا أسماء الأنبیاء ، وأحب الأسماء إلی اللہ عبد اللہ عبد الرحمن، أصدقہا حارث وہمام وأقبحہا حرب ومُرّة (مشکاة مع المرقاة، رقم: ۴۷۸۲، باب الأسامی)۔

    ”حارث“ کا معنی ہے محنتی جفاکش، کسبِ (حلال) کے لیے تگ و دو کرنے والا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند