متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 602559
حضرت فاطمہ رض کا لقب زہرا کیسے ہوا؟
حضرت فاطمہ رض کا لقب زہرا کیسے ہوا؟
جواب نمبر: 602559
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 541-380/B=06/1442
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دو لقب تھے۔ ایک ”بتول“۔ بتول کے معنی الگ رہنے والے کے آتے ہیں۔ چونکہ حضرت فاطمہ اپنے فضل و کمال میں دنیا کی تمام عورتوں سے الگ اور ممتاز تھیں، اس لئے انہیں بتول کہا جاتا ہے۔
دوسرا لقب حضرت فاطمہ کا ”زہراء“ تھا۔ زہرا انہیں اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے نفس کی باطنی پاکیزگی، صفائی قلب اور قلبی نورانیت میں یکتائے روزگار تھیں اور صدق و صفا میں بہت نمایاں تھیں۔ زہراء کے معنی روشن کے آتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند