• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 67735

    عنوان: اگر عشا کی فرض نماز جماعت سے چھوٹ گئی تو کیا وتر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: اگر عشا کی فرض نماز جماعت سے چھوٹ گئی تو کیا وتر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 67735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1080-1108/N=10/1437 اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں عشا کی فرض نماز با جماعت نہیں پڑھ سکا ، البتہ اکیلے فرض نماز ادا کرلی تو صحیح قول کے مطابق وہ شخص امام کے ساتھ وتر کی نماز با جماعت پڑھ سکتا ہے، صلی العشاء وحدہ فلہ أن یصلي التروایح مع الإمام ، ……وإذا صلی معہ شیئاً من التراویح أو لم یدرک شیئاً منھا أو صلاھا مع غیرہ لہ أن یصلي الوتر معہ ھو الصحیح کذا فی القنیة (الفتاوی الھندیة، کتاب الصلاة، الباب التاسع فی النوافل، فصل فی التراویح ۱: ۱۱۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند