• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 33214

    عنوان: پرانے خیالات رکھنے والوں کا عقیدہ ہے کہ شیطان گانٹھوں کے اندر رہتاہے، کیا یہ سچ ہے ؟ اس کی کیا حقیقت ہے؟یہ عقیدہ کیسا ہے؟عورتوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثر شیطان عورتوں کے بالوں کے گرہ میں رہتاہے۔براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال: پرانے خیالات رکھنے والوں کا عقیدہ ہے کہ شیطان گانٹھوں کے اندر رہتاہے، کیا یہ سچ ہے ؟ اس کی کیا حقیقت ہے؟یہ عقیدہ کیسا ہے؟عورتوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثر شیطان عورتوں کے بالوں کے گرہ میں رہتاہے۔براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 33214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1139=709-8/1432 حدیث شریف میں ہے: إن الشیطان یجری الإنسان مجری الدم یعنی شیطان انسان کے بدن میں ایسا ہی دوڑتا ہے جس طرح خون بدن میں اس حدیث سے پتہ چلا کہ شیطان انسان کے بدن کے ہرحصہ میں رہتا ہے، خاص کر گانٹھوں یا عورتوں کے بالوں کی گرہ میں رہنے کی صراحت مجھے نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند