• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36276

    عنوان: قادیانیوں کا اسلام کے مطابق عقیدہ کیا ہے

    سوال: (۱) قادیانیوں کا اسلام کے مطابق عقیدہ کیا ہے؟ (۲) ذو الفقار احمد بن ناصر احمد اور اس کی فیملی قادیانی ہیں، کیا ان سے ہم اسلام کے مطابق تعلق و رشتہ داری رکھ سکتے ہیں ؟ (۳) اسلام کے مطابق ذو الفقار احمد کے عقیدہ کا کیا حکم ہے ؟ اور اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ (۴)کیا ذوالفقار سے تعلق رکھنا اسلام کے مطابق ٹھیک ہے یا نہیں؟ (۵) ہمیں ایک مولوی صاحب نے کہا کہ یہ مرتد ہیں اور واجب القتل ہیں اور ان کا اسلام سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہے، یہ جھوٹے نبی کے جھوٹے پیروکار ہیں ، کیا مولوی صاحب نے یہ سب درست کہا ہے؟کیا اسلام کے مطابق ذوالفقار احمد اور اس کی فیملی اور اس کا دوست ندیم احمد جاجا واقعی مرتد ہیں؟ یا اسلام میں کوئی گنجائش ہے؟ (۶) یہ قادیانی کافی عرصے سے ہمارے علاقے میں تبلیغ کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ مولوی ہمارے عقیدے کے خلاف غلط کہتے ہیں ، ہمارا کلمہ، قرآن، ارکان اسلام اور قبلہ کعبہ وہی ہیں جو سب مسلمانوں کے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ امام مہدی آچکے ہیں، کیا یہ سچ ہے؟کیا یہ ایسا ہی ہے جو وہ کہہ رہے ہیں؟

    جواب نمبر: 36276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 184=84-2/1433 (۱) قادیانی پارٹی (فرقہ) کے عقائد اسلام کے مطابق نہیں بلکہ خلافِ اسلام یعنی کفر وارتداد پر مشتمل ہیں، تفصیل کے لیے ”تقابلی مطالعہ“ مصنفہ حضرت مولانا مفتی عبدالغنی صاحب شاہجہاں پوری رحمہ اللہ مفتی مدرسہ امینیہ دہلی (مطبوعہ مکتبہ دارالعلوم دیوبند) ملاحظہ کریں۔ (۲) خواہ وہ شخص اپنے آپ کو احمدی کہلاتا ہو یا لاہوری جب کہ اس کا قادیانی ہونا ظاہر ہے تو اُس سے رشتہ داری رکھنا یا قائم کرنا بھی حرام ہے۔ (۳) اوپر کے نمبرات میں جواب آگیا۔(۴) مثل نمبر تین جواب ہے۔ (۴) ذوالفقار اور ندیم کے متعلق مذکور فی السوال مولوی صاحب سے جو کچھ سوال کیا گیا ہو وہ سوال نیز مولوی صاحب نے جو جواب دیا ہے وہ جواب بعینہ یا اس کی نقل مطابق اصل کراکے بذریعہ جوابی ڈاک بھیجئے اور اس کے ساتھ فتویٰ ہذا یا اس کی نقل عکسی صاف منسلک کیجیے تب اس کا جواب تفصیل سے ان شاء اللہ لکھا جائے گا۔ (۵) وہ قادیانی مبلغین جھوٹ بولتے ہیں، مرزا غلام قادیانی علیہ ما یستحقہ اور اس کے فرقہ کے اونچے ذمہ داراوں کی کتابوں سے صاف ثابت ہے کہ ان لوگوں کا کلمہ قرآن، ارکانِ اسلام، ضروریاتِ دین مسلمانوں سے بالکل الگ تھلگ ہے، اب دو حال سے خالی نہیں کہ یا تو مرزا غلام احمد قادیانی اور اس فرقہ کے اونچے ذمہ دار جھوٹ بولتے ہیں یا پھر آپ کے یہاں کے قادیانی مبلغین جھوٹے ہیں؟ (۶) یہ بھی جھوٹ ہے۔ (الف) تقابلی مطالعہ (ب) آپکے مسائل اور ان کا حل جلد اول، اطمینان سے ملاحظہ کریں، پھر جو اشکال رہے اس کو لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند