• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 61870

    عنوان: (۱) کیا مرنے کے بعد کسی کی روح دنیا میں کسی کو پریشان کرتی ہے؟

    سوال: (۱) کیا مرنے کے بعد کسی کی روح دنیا میں کسی کو پریشان کرتی ہے؟ (۲)د نیا میں یہ سنا ہے کہ فلاں کو خواب میں دکھائی دیا اور کہہ رہا تھا کہ میں تجھے لینے آیا ہوں پھر کچھ دن کے بعد وہ انتقال فرما جاتے ہیں۔ (۳) ایسے ہی میری پھوپھی زاد بہن کے ساتھ ہوا کہ محلے میں ایک رشتہ دار عورت کی موت میں وہ چلی گئی، وہ جوان ہے، عمر ۲۴ سال ، اس عورت سے میری بہن کا ملنا بیٹھنا تھا، کچھ دن پہلے وہ بہن پر آتی ہے کہ کہتی ہے کہ تجھے لینے آئی ہوں، اور بہن کہتی ہے گھر والوں سے آپ کے سر سے میرا بوجھ اتر جائے گا، میں چلی جاؤں گی، پھر اسے کسی مولانا کے پاس لیے جاتے ہیں ، اب وہ ٹھیک ہے۔ روح کے دنیا میں رہنے یا واپس آجانے کے بارے میں تفصیل سے بتائیں ، نیزی کسی کتاب کا نام بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 61870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1354-1350/B=1/1437-U (۱) جی نہیں! ایسا عقیدہ رکھنا درست نہیں۔ (۲) یہ عقیدہ صحیح نہیں، ویسا نہیں ہوتا۔ قرآن وحدیث میں اس کی کوئی اصل نہیں۔ (۳) یہ سب توہمات ہیں، اس پر یقین رکھنا درست نہیں۔ حضرت مولانا سرفراز صاحب صفدر کی تسکین الصدور کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند