• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607732

    عنوان: دیوالی میں پٹاخے پھوڑنا 

    سوال:

    سوال : کچھ لوگ دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑتے ہیں اور اس کو یہ کہکر جائز ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس سے ہندو مسلم میں بھائی چارہ بڑھے گی آپسی نفرت ختم ہوگی کیا آپسی نفرت ختم کرنے کے لئے ایسا کرنا شرعاً جائز ہے ؟ مدلل جواب ملے تو بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 607732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 466-362/B=04/1443

     پٹاخے چھوڑنا یہ آتش بازی میں داخل ہے یہ غیرقوموں کی رسم ہے، ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم غلط رسوم کو مٹانے کے لیے تشریف لائے تھے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس سے آپسی نفرت کم ہوگی اور بھائی چارہ بڑھے گا یہ صحیح نہیں۔ یہ محض دل کے بہلاوے کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند