• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 604681

    عنوان:
    کیا احمد رضا خان کا عقیدہ کفریہ تھا ؟

    سوال:

    کیا احمد رضا خان کا عقیدہ کفریہ تھا اسکے باری میں دار العلوم دیوبند کا کیا نظریہ ہے ؟

    جواب نمبر: 604681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1029-683/B=10/1442

     مولوی احمد رضا خاں صاحب نے انگریزوں کے کہنے پر مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کے لئے کچھ مسائل اپنی طرف سے گڑھ کر پیش کئے اور اہل حق مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگائے اور مسلمانوں میں دیوبندی و بریلوی کا اختلاف پیدا کیا۔ بعض شرکیہ مسائل بھی گڑھے مثلاً رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا عالم الغیب ہونا، اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمیع ماکان وما یکون کا علم رکھتے تھے۔ مگر چونکہ وہ اس میں تاویل کرتے تھے اس لئے اکابر علماء دیوبند نے اُن پر کفر کا فتوی نہیں لگایا۔ انھیں مبتدع یعنی بدعتی بتایا۔ جادہٴ حق سے ہٹنے والا، گمراہ اور گمراہ کن بتایا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند