عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 601696
غصے میں اپنے اپ کو کافر کہنا
دو آدمیوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور ایک نے دوسرے سے کہا کیا تو کافرہے؟ اس شخص نے کہا کہ ہاں میں کافر ہوں تو یہ شخص کافر ہوگیا یا نہیں؟
جواب نمبر: 601696
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 322-348/D=06/1442
کفریہ لفظ یا اپنے کو کافر کہنا ہزلاً اور استخفافاً بھی بہت سخت بات ہے، اس سے بھی کفر لازم آجاتا ہے۔ پس صورت مسئولہ میں ایسے شخص کو توبہ استغفار اور تجدید ایمان و نکاح کرلینا چاہئے۔
قال فی الدر: من ہزل بلفظ کفر ارتد وان لم یعتقدہ للاستخفاف فہو ککفر العناد۔ قال الشامی تحت قولہ: من ہزل ای تکلم بہ باختیارہ غیر قاصد معناہ۔ وقال الشامی تحت قولہ: فہو ککفر العناد ای ککفر من صدق بقلبہ وامتنع عن الاقرار بالشہادتین عناداً ومخالفةً الخ (ص: 356/6، الدر مع الرد)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند