معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 601333
جناب والا یہ بات اکژ مدرسے کے طلبہ سے سنی ہے کہ میکرونی کے بارے میں کہ میکرونی کا کھانا درست نہیں ہے اس بارے میں جواب دیں کہ میکرونی حلال ہے یا مکروہ ہے یا حرام ہے؟
جواب نمبر: 60133320-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 233-182/D=04/1442
میکرونی کے اجزاء ترکیبی معلوم کئے جائیں اگر کوئی نجس یا حرام چیز شامل نہیں ہے تو اس کا کھانا جائز ہے، کسی ماکول کے بارے میں بلاتحقیق مکروہ یا حرام ہونے کی بات نہیں کہی جاسکتی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اسلام میں سگریٹ نوشی کا کیا حکم ہے؟ میں بہت زیادہ کوشش کے باوجود سگریٹ نوشی بند کرنے پر قادر نہیں ہوں۔ کیا یہ حرام ہے یا مکروہ؟
5947 مناظرمیں ناروے میں رہتا ہوں اورکچھ عرصہ قبل حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب ہماری دعوت پر ناروے تشریف لائے تھے۔ اور علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب سے پتہ چلا تھا کہ حضرت مفتی نظام الدین صاحب نے مرغیوں کے مشین سے ذبح ہونے کے بارے میں ایک فتوی دیا تھا اور کچھ شرطوں کے ساتھ اس کے جواز کا فتوی دیا تھا۔ کیا آپ برائے مہربانی اس فتوی کی ایک نقل بندہ کو ارسال فرماسکتے ہیں۔ اللہ آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے ،آمین۔
2333 مناظرانگور كے رس میں جب تك نشہ نہ پیدا ہو اس كا پینا جائز ہے
8881 مناظرمیں طاقت پیدا کرنے والے مشروب کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ کیا اس کا پینا حلال ہے یا نہیں؟
ہمارے آفس میں کچھ کو لیگز جو شراب پیتے ہیں کہتے ہیں کہ قرآن پاک میں شراب کا نام لے کر کہیں ذکر نہیں آیا کہ یہ حرام ہے۔ صرف علماء کا اپنا شوشہ چھوڑا ہوا ہے، کہتے ہیں اگر آپ قرآن پاک کی کسی آیت کا حوالہ دے دو جس سے شراب قطعی حرام ثابت ہو تو ہم اسے پینا چھوڑدیں گے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں، قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ بتادیں۔
2461 مناظرکھانا کھاتے وقت سلام کرنا اور جواب دینا منع ہے یا جائز ہے؟(۲) مسجد کے احاطہ میں حی علی الصلاة ، حی علی الصلاة کا کیا جواب دیاجانا چاہئے؟
12361 مناظر