• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 157168

    عنوان: انڈوں کے بارے میں کوئی اصولی علامت بتائیں؟

    سوال: بازار میں اس وقت کئی قسم کے انڈے آرہے ہیں، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ حرام جانور اور حرام پرندوں کے انڈے بھی مارکیٹ میں آرہے ہیں، تو کیا حکم ہے ؟ یا کوئی اصولی علامت بتائی جائے ؟

    جواب نمبر: 157168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:285-2785/M=4/1439

     

    اگر کسی انڈے کے متعلق تحقیق ویقین ہو کہ وہ حرام جانور یا حرام پرندے کا ہے تو اس کا کھانا حرام وناجائز ہوگا اور محض شک کی بنا پر حرمت کا حکم نہیں ہوگا، البتہ شک کی بنیاد پر احتیاط کرنا اولیٰ ہے، انڈوں کے بارے میں کوئی اصولی علامت نہیں، سائز، رنگت وغیرہ کے ذریعہ کچھ فرق معلوم ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند