• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 610033

    عنوان:

    انگور كے رس میں جب تك نشہ نہ پیدا ہو اس كا پینا جائز ہے

    سوال:

    سوال : مفتیان کرام سے میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنا ہے کہ ہرے رنگ کے لمبے لمبے اور لال رنگ کے گول گول جو انگور ہمارے ملک میں ملتے ہیں اور ہم کھاتے ہیں اگر بلینڈر مشین سے ان کا رس نکالا جائے تو فورا ہو یا کچھ دیر بعد، وہ رس پینا حرام ہو جاتا ہے، کیونکہ اس وقت وہ رس شراب کے حکم میں آ جاتا ہے۔کیا یه بات صحیح ہے؟ حالانکہ وه رس تازه ہے، شراب جیسا سڑا ہوا اور بدبودارنہیں۔اور اس کے ساتھ کوئی گندی یا حرام چیز بھی نہیں ملائی گئی۔صرف انگور کے معاملہ میں ہی یہ بات ہے۔محض پھل کا رس کیسے حرام ہو سکتا ہے؟ باکرم جواب فرمائیں اور اللہ آپ سب کی حفاظت کریں۔

    جواب نمبر: 610033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 814-600/D=07/1443

     انگور كا رس جب تك اس میں نشہ پیدا نہ ہو وہ حلال ہے‏، شراب كا حكم اس پر نہیں لگے گا‏؛ لہٰذا انگور كے رس كے حرام ہونے كی بات جو آپ نے سنی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔

    في الدر المختار: الخمر وھي النّيء....... من ماء العنب إذ غلی واشتدّ وقذف....... بالزّبد۔ (الدر مع الرد: 10/26-27‏، مكتبہ زكریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند