• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 52018

    عنوان: حلال جانور كے كن اعضاء كو كھانا درست نہیں؟

    سوال: آ ج کل بکرے کے خصیتین کی بنی ہوء کچھ ڈشیں بازار میں ملتی ہیں۔ کیا انکا کھا نا حلال ہے ۔ نیز یہ کہ بکرے ، گائے اور بیل کے کون سے اجزاء کھانا ممنوع ہے ۔براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کیجے ۔

    جواب نمبر: 52018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 668-474/L=6/1435-U خصیتین ان اجزاء میں سے ہے جن کا کھانا ممنوع ہے، حلال جانور کے جن اجزاء کا کھانا ممنوع ہے وہ یہ ہیں: (۱) بہتا ہوا خون۔ (۲) غدود۔ (۳) مثانہ۔ (۴) پتہ۔ (۵) نر کی پیشاب گاہ۔ (۶) مادہ جانور کی پیشاب گاہ۔ (۷) کپورے۔ بعض حضرات نے حرام مغز کو بھی اجزائے ممنوعہ میں سے شمار کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند