• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 51717

    عنوان: کھانے کے دوران لقمہ گرجائے تو

    سوال: میں نے حضرت حذیفہ یمانی رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث سنی ہے کہ وہ ایک دعوت میں تشریف لے گئے اس دوران ایک لقمہ نیچے گرگیا تو اٹھا کر کھانے لگے ایسے میں ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک دوسرے صحابی نے ان کو کہا کہ حضرت یہاں رئساء بیٹھے ہوئے ہیں ۔۔۔(وہ اس کا اچھا اثر نہیں لیں گے )تو جوابا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ااترک سنة حبیبی لھٰؤلائالحمقاء یعنی کیا میں ان احمقوں کی وجہ سے اپنے محبوب کی سنت چھوڑدوں گا؟ مجھے اس حدیث کا حوالہ نہیں مل رہا۔میر ے ساتھ تعاون کریں نہایت ممنون رہوں گا۔جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 51717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 802-802/M=6/1435-U مذکورہ روایت حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے متعلق تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکی، اس لیے اسکا حوالہ لکھنے سے معذرت ہے، ہاں ابن ماجہ ص ۲۳۶ میں حضرت معقل بن یسار سے ایک روایت ہے جس میں کھانے کے دوران لقمہ گرجانے پر آپ رضی اللہ عنہ نے اٹھاکر صاف کرکے کھالیا اس پر لوگوں نے کچھ کہا تو اس پر آ پنے فرمایا: إني لم أکن لأدع ما سمعت من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لہذہ الأعاجیم الخ (دیکھئے ابن ماجہ: ۲۳۶ ط فیصل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند