• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 5874

    عنوان:

    اسلام میں سگریٹ نوشی کا کیا حکم ہے؟ میں بہت زیادہ کوشش کے باوجود سگریٹ نوشی بند کرنے پر قادر نہیں ہوں۔ کیا یہ حرام ہے یا مکروہ؟

    سوال:

    اسلام میں سگریٹ نوشی کا کیا حکم ہے؟ میں بہت زیادہ کوشش کے باوجود سگریٹ نوشی بند کرنے پر قادر نہیں ہوں۔ کیا یہ حرام ہے یا مکروہ؟

    جواب نمبر: 5874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 401=401/ م

    بلاضرورت (شوقیہ) سگریٹ نوشی شرعاً مکروہ ہے او راگر صحت کے لیے مُضر ہو تو ناجائز ہے، آپ اگر سگریٹ نوشی کے ترک پر عزم بالجزم کرلیں تو تدریجی طور پر (آہستہ آہستہ) اس پر قابو پاسکتے ہیں بشرطیکہ آپ ترک کی ہمت نہ ہاریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند