• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 20663

    عنوان:

    کھانا کھاتے وقت سلام کرنا اور جواب دینا منع ہے یا جائز ہے؟(۲) مسجد کے احاطہ میں حی علی الصلاة ، حی علی الصلاة کا کیا جواب دیاجانا چاہئے؟

    سوال:

    کھانا کھاتے وقت سلام کرنا اور جواب دینا منع ہے یا جائز ہے؟(۲) مسجد کے احاطہ میں حی علی الصلاة ، حی علی الصلاة کا کیا جواب دیاجانا چاہئے؟

    جواب نمبر: 20663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 568=372-4/1431

     

    (۱) لقمہ اگر منھ میں نہ ہو تو اس وقت سلام کرنا اور جواب دینا دونوں جائز ہے، لقمہ منھ میں ہونے کی حالت میں سلام نہ کرنا چاہیے، اسی طرح اگر کوئی سلام کرے تو اس کا جواب دینا بھی واجب نہیں۔ قال في الشامي: رَدُّ السَّلام واجبٌ إلا علی          مَن في الصلاة أو بأکل شغلا

    (۲) مسجد کے احاطہ میں بھی حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح کا جوابدینا چاہیے اور جواب میں لاحول ولا قوة الا باللہ پڑھنا چاہیے،۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند