• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58955

    عنوان: کیا حنفی اور دیوبندیوں کے عقائد ایک ہیں ؟

    سوال: کیا حنفی اور دیوبندیوں کے عقائد ایک ہیں ؟کیا حنفی کے عقائد اوراہل السنت و الجماعت کے عقائد ایک ہیں؟ عقیدے میں اہل السنت و الجماعت کس کو مانتے ہیں؟ جب کہ دیوبندی ابو منصور ماتریدی کو مانتے ہیں؟

    جواب نمبر: 58955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 589-585/B=7/1436-U اہل السنة والجماعة اس وقت حنفیہ، مالکیہ، شافعیہ اور حنابلہ میں منحصر ہیں، وہذہ الطائفة الناجیة قد اجتمعت الیوم في مذاہب أربعة وہم الحنفیون والمالکیون والشافعیون والحنبلیون -رحمہم اللہ تعالی- ومن کان خارجًا عن ہذہ الأربعة في ہذا الزمان فہو من أہل البدعة والنار․ (طحطاوي علی الدر ۴/۱۵۳ اتحاد) اور ان سب کے بنیادی عقائد مین اختلاف نہیں، بعض جزوی عقائد میں ا مام ابوالحسن اشعری اور امام ابومنصور ماتریدی کے درمیان قدرے اختلاف تھا، ان جزوی عقائد میں شافعیہ امام ابوالحسن اشعری کا اتباع کرتے ہیں اور احناف امام ابومنصور ما تریدی کا، دونوں حضرات کے متبعین اہل السنة والجماعت میں سے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند