عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 605095
کیا شیعہ کا نماز جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتاہے؟
کیا شیعہ کا نماز جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتاہے؟
جواب نمبر: 60509507-Aug-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1103-829/B=12/1442
شیعہ عشری جو ہمارے دیار میں عام طور پر پائے جاتے ہیں یہ بالاتفاق کافر و مرتد ہیں۔ اسلام سے خارج ہیں۔ ان کی نماز جنازہ پڑھنا ہرگز ہرگز جائز نہیں۔ لیکن اگر کسی نے لاعلمی میں شیعہ کی نماز جنازہ پڑھ لی تو اس کا نکاح نہیں ٹوٹے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مرحومین کی طرف سے قربانی کرناکیساہے ؟
2180 مناظرمیں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میرے شوہر بریلوی عقیدہ رکھتے ہیں، (۱)حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غیب کا علم جانتے ہیں۔ (۲)اللہ نے انھیں وحی کے علاوہ بھی علم دیا ہے۔ (۳)کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہماری بات سن سکتے ہیں۔ (۴)ہماری سفارش کرسکتے ہیں۔ (۵)دنیا میں چل پھر سکتے ہیں۔ (۶)محمد صلی اللہ علیہ وسلم حاضر وناظر ہیں۔ (۷)کہتے ہیں ان سے مدد مانگی جاسکتی ہے۔ (۸)کہتے ہیں تعویذ پہننے جائز ہیں۔ (۹)یہ بھی بتائیے گا کیا نماز نہ پڑھنا کفر ہے۔ (۱۰)کیا مزاروں جانا جائز ہے؟ (۱۱)جمعرات کو ختم شریف دینا جائز ہے۔ (۱۲)کیا بریلویوں میں شادی جائز ہے۔ (۱۳)کیا بریلوی علما صحیح ہیں۔ (۱۴)شرک کسے کہتے ہیں ۔ (۱۵)جو مشرک کو مشرک نہ مانے اسے کیا کہتے ہیں۔ (۱۶)میرے شوہر نے بینک سے قرض لیا تھا اب قرض کے ساتھ زائد رقم بھی دے رہے ہیں کیا یہ سود ہے؟
6205 مناظرآپ نے فتوی نمبر 7126 میں فرمایا کہ فقہ حنفی کے مطابق کعبہ بزرگوں کی زیارت کو جاتا ہے۔ پھر یہی کعبہ رحمة للعالمین کے لیے کیوں نہیں آیا جب مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کو زیارت اور عمرہ کے لیے نہیں آنے دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نامراد ہوکر بغیر کعبہ کی زیارت کئے ہوئے لوٹ گئے صلح حدیبیہ کے موقع پر۔ کیا یہ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے؟ کہاں اہل سنت کا عقیدہ اورکہاں یہ بدعتی عقیدہ؟
4076 مناظراسلامی عقیدہ ہے کہ ایک آدمی کی بیماری دوسرے کے اندر منتقل نہیں ہوتی ہے۔ یہ کہا جاتاہے کہ مباشرت کے دوران یا خون لیتے وقت یا چڑھاتے وقت ایڈزایک سے دوسرے کے اندر منتقل ہوجاتی ہے۔ کچھ ایسی مثالیں ایسی دی جاتی ہیں کہ کسی کی بیماری کااثر(کیڑے) دوسرے کے اندرسرایت کر جاتاہے اور پھر وہ بیمار ہوجاتاہے۔ یہ سب باتیں اس حدیث خلاف جاتی ہیں جس میں میرے کمزور حافظہ کے مطابق یہ کہاگیا کہ بیماریاں ایک دوسرے کے اندر منتقل نہیں ہوتی ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔(۲) میں نحوست کا مفہوم سمجھ نہیں سکا، چوں کہ میرے کمزور حافظہ کے مطابق ایک حدیث ہے کہ گھر ، گھوڑے، بیوی وغیرہ میں برکت ہوتی ہے نہ کہ نحوست، جب کہ دوسرے کے اندر نحوست پائی جاتی ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
2403 مناظرابتدائے آفرینش میں سب حق پر تھے تو غیرمسلموں كا وجود كیسے ہوا؟
1991 مناظركیا یہ سوچنا كفر ہے كہ کہ اللہ معاف نہیں کرے گا ؟
4273 مناظریا علی کہنے کا حکم
2776 مناظر