• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 47581

    عنوان: عقیدہ کشف القبور

    سوال: کچھ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ کامل ولی قبر کو دیکھ کر اس کے اندر کا حال بتا دیتے تھے جو آجکل کشف القبور کی اصطلاح سے جانا جاتا ہے۔کیا یہ عقیدہ، عقیدہ توحید کے مطابق درست ہے۔قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 47581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1315-989/B=11/1434 یہ بات کشف کے قبیل سے ہے، کشف شریعت میں حجت نہیں ہے، کیونکہ یہ قطعی اور یقینی نہیں ہوتا ہے، محض کشف عقیدہٴ توحید کے خلاف نہیں، ہاں کسی کے کشف میں عقیدہٴ توحید کے خلاف کوئی بات آئی تو قابل تسلیم اور قابل عمل نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند