• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42184

    عنوان: اللہ پاک کے علاوہ دوسرے کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں بلکہ حرام ہے، مزاروں اور قبروں پر سجدہ کرنا بھی حرام اور گناہ ہے۔

    سوال: بہت سے ایسے سوالات ہیں جن سے لوگوں کبھی کبھار پریشانی ہوتی ہے، کچھ سوالات درج ذیل یہ ہیں: (۱) کیا ہم اولیاء اللہ اور صوفیوں کے مزاروں میں سجدہ کرسکتے ہیں؟اگر ہاں تو ثبوت کیا ہے؟ (۲) قبروں پر مزار یا گنبد بنانے کی اجازت ہے؟اگر ہاں تو ثبوت کیا ہے؟ (۳) کیا میلاد شریف کرسکتے ہیں؟ اگر ہاں تو ثبوت دیں۔

    جواب نمبر: 42184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1735-1165/H=11/1433 (۱) اللہ پاک کے علاوہ دوسرے کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں بلکہ حرام ہے، مزاروں اور قبروں پر سجدہ کرنا بھی حرام اور گناہ ہے۔ (۲) اس کی اجازت نہیں حدیث شریف میں ممانعت وارد ہے۔ (۳) میلاد شریف کرنے کی آپ کے یہاں جو جو شکلیں رائج ہوں ان بالتفصیل لکھ کر حکم شرعی معلوم کریں۔تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند