• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149258

    عنوان: إن اللہ علی کل شيء قدیر (اللہ ہر چیز پر قادر ہے) تو کیا اللہ جھوٹ بولنے پر بھی قادر ہے؟

    سوال: إن اللہ علی کل شيء قدیر (اللہ ہر چیز پر قادر ہے) تو کیا اللہ جھوٹ بولنے پر بھی قادر ہے؟

    جواب نمبر: 149258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 522-446/sd=6/1438

    کسی چیز پر قدرت اُس کے صدور کو مستلزم نہیں ہے، جھوٹ بولنا ممکن بالذات اور ممتنع للغیر ہے، جھوٹ چونکہ قبیح ہے، اس لیے اللہ تعالی سے اُس کا صدور نہ کبھی ہوا اور نہ کبھی ہوگا، جو شخص اللہ تعالی سے صدورِ کذب کا قائل ہوگا، وہ کافر ہوگا؛ لیکن صدور نہ ہونے سے قدرت کا نہ ہونا لازم نہیں آتا، اگر قدرت نہ مانی جائے، تو عجز لازم آئے گا، یہ عجز ان اللّٰہ علی کل شيء قدیر کے خلاف ہے ۔ ( فتاوی رشیدیہ: کتاب العقائد، اللہ تعالی کی طرف جھوٹ کی نسبت کرنا ، ص: ۳۸۹، شرح مقاصد، شرح مواقف، تفسیر کبیر، شامی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند