• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 55306

    عنوان: میت کو کیا قرآن پڑھ کر بخشنا درست ہے؟ اور کون سے کام اصل ثواب ہوسکتے ہیں؟

    سوال: میت کو کیا قرآن پڑھ کر بخشنا درست ہے؟ اور کون سے کام اصل ثواب ہوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 55306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1182-942/D=11/1435-U جی ہاں قرآن شریف یا اس کا کچھ حصہ مثلاً سورہٴ فاتحہ سورہٴ یایٰسین سورہٴ اخلاص وغیرہ پڑھ کر اس کا ثواب مرحوم کو پہنچایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ جو بھی مالی یا جسمانی عبادت کے کام ہیں مثلاً مالی صدقہ (کھانے، کپڑے، یا نقد جس شکل میں بھی ہو) حج عمرہ، قربانی، طواف کعبہ نماز روزہ نفلی طور پر کرکے ان کا ثواب مرحوم کو پہنچایا جاسکتا ہے، قال الشامي: یقرأ سورہٴ یٰسین کما ورد من دخل المقابر فقرأ سورة یٰسین خفف اللہ عنہم یومئذٍ وکان لہ بعدد من فیہا من الحسنات (الدر مع الرد ج۱ ص۶۶۶) وعن أنس قال یا رسول اللہ إنا نتصدق عن موتانا ونحج عنہم وندعو لہم فہل یصل ذلک لہم قال نعم إنہ یصل إلیہم وإنہم لیفرحون کما یفرح أحدکم بالطبق إذا أہدي إلیہ رواہ أبو حفص الکبیر (شامي: ۲/۲۵۷) قال في الدر: الأصل إن کل من أتی بعبادة مالہ جعل ثوابہا لغیرہ دون نواہا عند الفعل لنفسہ أي سواہ کنت صلاة أو صوما أو صدقةً أو قراء ةً أو ذکرًا أو طوافًا أو حجًا أو عمرةً أو غیر ذلک (شامي: ۲/۲۵۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند